اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

غربت کا خاتمہ کرکے ہر فرد کو امیری کی طرف لے کر جاؤں گا،آصف زرداری

datetime 8  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ کو عوام کی طاقت سے بنی گالا واپس بھیج دیا، اب ہم بلوچستان اور کے پی کے میں بھی سرپرائز دیں گے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق گوٹھ لعل بیروہی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جب میں جیل میں تھا تو بی بی شہید کہتی تھیں کہ آپ باہر نکل جائیں ملک سے بھاگ جائیں لیکن میں کہتا تھا کہ میری اتنی بڑی بڑی مونچھیں ہیں لوگ کہیں گے کیسا مرد تھا جو اپنے بچوں کو چھوڑ کر بھاگ گیا۔آصف زرداری نے کہا کہ کہا کہ بلوچستان میں بڑے مسئلے ہیں اور خیبر پختونخوا میں بھی بڑے مسائل ہیں اور یہ سب افغانستان کی جنگ کے اثرات ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک غریب ملک ہے اس کو امیر ملک بنانا میرا مشن ہے، میں جب صدر تھا تو اس وقت بھی پاکستان کو امیر ملک بنا رہا تھا اور مجھے امید ہے کہ میں اب ان شاءاللہ دوبارہ پاکستان سے غربت کا خاتمہ کر کے ہر فرد کو امیری کی طرف لے کر جاؤں گا۔سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم پہلا معرکہ مار چکے ہیں اور اب دوسرے معرکوں میں کامیابی حاصل کریں گے، ہمیں 50 فیصد کامیابی حاصل ہوئی ہے اور اب ہم بلوچستان میں تبدیلی لے کر آئیں گے اور اس کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی پیپلزپارٹی کی حکومت بنے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…