ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

ایم کیو ایم کے رہنما ، رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ، حالت تشویشناک

datetime 18  اگست‬‮  2015 |

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی کے علاقے بہادر آباد میں ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی اور سابق پارلیمانی لیڈر رہنماءرشید گوڈیل کی گاڑی پر فائرنگ ، شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل ،نجی ٹی وی کے مطابق پولیس ذرائع نے تصد یق کی ہے کہ ان کی گاڑی پر 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کیا ہے جس سے وہ شدید زخمی ہوئے انہیں لیاقت نیشنل  ہسپتال  منتقل کیا گیا ہے حملہ میں  ان کے ڈرائیور عبدالمتین  زخموں  کی تاب نہ لاتے ہوئےجاں بحق  ہوگئے ہیں ، رشید گوڈیل کی اہلیہ اس حملے میں محفوظ رہی ہیں ، ہستپال ذرائع کے مطابق رشید گوڈیل کی حالت شدید تشویشناک ہے انہیں سراورسینے اور جبڑے میں6 گولیاں لگی ہیں ،  ان کی جان بچانے کی پوری کوشش کی جارہی ہے ، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رشید گوڈیل کو تشویشناک حالت میں ایمرجنسی  سے آپریشن تھیٹر منتقل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹر ز کی ٹیم ان کی جان بچانے کی کوشش کر رہی ہے ، انہیں جبڑے اور سر پر گولیاں لگی ہیں جس کی وجہ سے ان کی حالت بہت زیادہ تشویشناک ہے خیال رہے کہ ابھی نائن زیرو پر متحدہ قومی موومنٹ اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان مذاکراتی عمل بھی جاری ہے ، واقعے کے بعد ذرائع نے بتایا ہے کہ نائن زیرو میں مذاکراتی عمل رک گیا ہے، تازہ ترین خبر کے مطابق رشید گوڈیل کو آپریشن تھیٹر سے سرجیکل آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے ، متحدہ رہنمائوں کی بڑی تعداد ہسپتال کے باہر پہنچ گئی ہے ،

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…