اتوار‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2026 

وہ شہرجہاں کا درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، شدید گرمی سے عوام کا برا حال

datetime 8  مئی‬‮  2022 |

کوئٹہ (این این آئی)محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز سبی ملک کا گرم ترین شہر رہا، جہاں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بلوچستان کے دارالحکومت وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف، موسم خشک اور معتدل رہا،بیشتر علاقوں میں

مطلع صاف، موسم خشک اور گرم رہا۔کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔زیارت میں 7، مستونگ اور پشین میں 14 اور قلات میں درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، جہاں دن میں درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔کراچی میں جنوب مغرب کی سمت سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 60 فیصد ریکارڈ کیا گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوائوں کی رفتار 18 سے 27 کلو میٹر فی گھنٹہ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی لہر کے باعث پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری بڑھنے کا امکان ہے۔



کالم



درگزر کیا کریں


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…