ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

ملک کے جیدعلمائے کرام نے عمران خان کے حقیقی آزادی تحریک کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا

datetime 8  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ملک کے جید علمائے کرام نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حقیقی آزادی تحریک کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بڑے مکاتبِ فکر کے نمائندہ ، علمائے کرام نے اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات میں عمران خان نے مارچ سے متعلق اپنے نقطہ نظر سے علمائے کرام کو آگاہ کیا،

ملاقات میں مشائخ،جید مذہبی ودینی شخصیات نے حقیقی آزادی تحریک کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق مذہبی و دینی شخصیات نے سازش کےنتیجےمیں منتخب جمہوری حکومت کےخاتمے پر تشویش کا اظہار کیا اور عدالتی کمیشن کےقیام سمیت کھلی عدالت میں مراسلے کی تحقیقات کےمطالبےکی بھی تائیدکی۔عمران خان سےملاقات کےموقع پر قرارداد کی بھی متفقہ منظوری دی گئی، جس میں کہا گیا کہ پاکستان کلمہ کی بنیاد پر وجود میں آنیوالی اسلامی جمہوری ریاست ہے، ریاست پاکستان میں اقتداراعلیٰ کی واحد مالک خدا کی ذات ہے۔قرارداد میں کہا گیا کہ اسلاموفوبیا کے تدارک کیلئےعمران خان کی خدمات ہیں، عمران خان نے بطور وزیراعظم اسلام کی سربلندی کیلئےغیر معمولی محنت کی، اسلاموفوبیا پر قرارداد کی منظوری عمران خان کی خدمت کی عکاسی کرتی ہے۔اس کے علاوہ سیرت رسولﷺکی نصاب میں شمولیت عمران خان کی عقیدت کی علامت ہے جبکہ رحمت اللعالمین اتھارٹی کاقیام بھی عمران خان کی عقیدت کی علامت ہیں، قرارداد میں کہا گیا کہ سازش و مداخلت سے منتخب جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے پر گہری تشویش ہے۔ملک کے جید علمائے کرام کی جانب سے پیش کردہ قرارداد میں خفیہ مراسلے پر قومی سلامتی کمیٹی کے دونوں اجلاسوں کے اعلامیوں کی تائید کی گئی اس کے ساتھ ہی عدالتی کمیشن کی تشکیل اور کھلی تحقیقات کے مطالبے کی توثیق کی گئی۔چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرنےوالوں میں ثروت اعجاز قادری، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر،صاحبزادہ حامد رضا، محمد اجمل قادری، مولانا گل نصیب ،ڈاکٹرسبیل اکرام، ناصرشیرازی، مولانا شجاع الملک، ڈاکٹراحسان دانش،سید ضیااللہ شاہ بخاری سمیت دیگر علمائے کرام شامل تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…