اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کی دوست فرح خان نے کرپشن سمیت دیگر الزامات پر عطا تارڑ کو 5 ارب روپے کا لیگل نوٹس بھیج دیا۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق فرح خان نے
وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے لیگل نوٹس بھیجا ہے جس کے متن میں لکھا ہے کہ عطا تارڑ نے پریس کانفرنس میں فرح خان پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے۔متن میں کہا گیا ہے کہ عطا تارڑ کے جھوٹے الزامات سے شہرت متاثر ہوئی، وہ سات روز میں معافی مانگے۔ معافی نا مانگنے کی صورت میں 5 ارب روپے کا ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔ دوسری جانبسابق وزیر اعظم عمران خان کے دورِ حکومت میں پنجاب پولیس کے اہل کار فرح خان کے گھر پر 24 گھنٹے پہرا دیتے رہے۔ایک پولیس افسر نے انکشاف کیاکہ لاہور میں ڈیفنس کے پوش علاقے میں فرح کے گھر پر ہر وقت پولیس کی تین گاڑیاں بھی موجود رہتی تھیں۔عمران خان اس سے پہلے کہہ چکے ہیں کہ فرح خان کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں تھا، ان پر کرپشن کیس کیسے بن سکتا ہے؟دوسری طرف فرح خان کے شوہر احسن جمیل گجر نے پاکستان آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ وہ 11 یا 12 مئی کو پاکستان پہنچیں گے۔