ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

سارے ثبوت موجود ہیں، عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے شوہر کے خلاف ثبوت پیش کرنے کا اشارہ دے دیا

datetime 8  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/ این این آئی)رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے شوہر کے خلاف ثبوت پیش کرنے کا اشارہ دے دیا۔ دانیہ شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ میرے شوہر اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیہ شاہ نے کہا کہ ’عامر لیاقت حسین بہت زیادہ نشہ کرتے تھے، اْن کیساتھ غیر اخلاقی باتیں کرتے تھے اور گھر کے ملازمین کے سامنے بھی بے عزتی کرتے تھے۔دانیہ شاہ نے کہا کہ عامر لیاقت نے مجھ پر گھٹیا الزام لگائے ہیں، اگر میں اتنی خراب عورت تھی تو مجھ سے شادی کیوں کی؟ اور اب مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ مجھے دو تین بار تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور گلہ بھی دبایا، میں عامر لیاقت سے عزت کے علاوہ کچھ نہیں چاہتی تھی۔عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ نے کہا کہ میں صرف طلاق چاہتی ہوں کیونکہ میں اب مزید ایسے شخص کے ساتھ نہیں رہ سکتی جو مجھ پر الزام لگائے۔واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ دانیہ شاہ کے مطابق عامر لیاقت شیطان ہیں بلکہ شیطان سے بھی برے ہیں۔دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کیخلاف 11 کروڑ 51 لاکھ، 50ہزار روپے حق مہر کا بھی دعویٰ کیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ نے ایک لاکھ روپے ماہانہ بطور نان نفقہ کا بھی دعویٰ دائر کردیا۔تنسیخ نکاح کا دعویٰ فیملی کورٹ میں دائر کیا گیا، فیملی کورٹ نے دعوے پر سماعت 7 جون مقرر کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…