بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

روس سے تیل کم قیمت پر طے کرنے پر امریکہ ناراض ہوا، عمران خان

datetime 7  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں کبھی اینٹی امریکا اور اینٹی یورپ نہیں رہا، ہم دوستی کرنا چاہتے ہیں غلامی نہیں، امریکا روس سے تیل کم قیمت پر طے کرنے پر ناراض ہوا، حکومت کو ہٹانا ہی تھا تو ایسے لوگ لاتے جن کی ہم سے زیادہ اہلیت ہوتی،ڈونلڈ لو نے دھمکی دی جو 22کروڑ پاکستانیوں کی توہین ہے، امریکا پھر سے اڈے بھی مانگ رہا تھا،

کہا گیا عمران خان بچ گیا تو پاکستان کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، دھمکی کے اگلے دن تحریک عدم اعتماد پیش کر دی گئی۔سمندر پار پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میرے ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ سے بہت اچھے تعلقات تھے، امریکیوں کو عادت پڑی ہے جو بھی کام ہوتا یہاں سے سلیوٹ مارا جاتا، میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کی 15سال مخالفت کرتا رہا، ہمارے ایک سربراہ نے ایک دھمکی پر پاکستان کو ان کی جنگ میں شامل کردیا۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا نائن الیون جنگ سے نہ لینا تھا نہ دینا، امریکا نے دھمکی دی کہ پاکستان کو پتھر کے دور میں پہنچا دیں گے، پاکستان کا لیڈر امریکی لیڈرکی دھمکی برداشت نہ کرسکا، پاکستان نے امریکا کی دہشت گردی کیخلاف جنگ کی سب سے بھاری قیمت ادا کی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے تین گنا فوجی شہید ہوئے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ روس سے ہمیں دعوت ملی،گیس سے متعلق ہماری حکومتیں پہلے سے بات کر رہی تھیں، امریکا روس سے تیل کم قیمت پر طے کرنے پر ناراض ہوگیا، افغانستان میں جنگ میں کامیاب نہ ہونے پر پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت کے خلاف سازش تیار ہوئی تو ہمارے میرجعفر اور میر صادق ان سے مل گئے۔انہوں نے کہاکہ جولائی میں سمجھ گیا تھا کہ کچھ ہو رہاہے، امریکی سفارتخانے میں اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقاتیں بڑھ گئی تھیں،

ہمارے منحرفین سے ملاقاتیں شروع کردی گئی تھیں، ڈونلڈ لو نے دھمکی دی جو 22کروڑ پاکستانیوں کی توہین ہے، امریکا پھر سے اڈے بھی مانگ رہا تھا، کہا گیا عمران خان بچ گیا تو پاکستان کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، دھمکی کے اگلے دن تحریک عدم اعتماد پیش کر دی گئی۔عمران خان نے کہا کہ حکومت کو ہٹانا ہی تھا تو ایسے لوگ لاتے جن کی ہم سے زیادہ اہلیت ہوتی، شہباز شریف اور ان کے لوگوں پر انڈر ٹرائل کیسز ہیں، باپ ضمانت پر ہے،

بیٹاحمزہ چھوٹے چھوٹے پیسے پکڑتا تھا،کیا ایسے لوگوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے گی؟ ہمارے ملک پر کرپٹ ترین آدمی اورٹولے کو مسلط کردیا گیا، ن لیگ کاوزیر خود کہتاہے کہ اس پر 18لوگوں کے قتل کا مقدمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا سے پوچھتاہوں اب مہنگائی کہاں گئی؟ اب تو مہنگائی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے، اب مائیک پکڑ کے عوام کے پاس کیوں نہیں جاتے۔ انہوں نے کہاکہ 20 تاریخ کے بعد اسلام آباد کی کال دوں گا۔ انہوں نے کہاکہ مدینہ میں ان پر آوازیں لگیں اور ہم پر توہین مذہب کا کیس کردیا، یہ کہیں بھی چلے جائیں،دو نعرے لگیں گے غدار اور چور۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…