اسلام آباد ( آ ن لائن ) چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) مزمل حسین مستعفی ہوگئے۔ چیئرمین واپڈا نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا۔ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) مزمل حسین نے وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوائے گئے استعفے میں کہا کہ ذاتی وجوہات کی بناء پرکام جاری نہیں رکھ سکتا، درخواست ہے کہ میرا استعفیٰ منظور کیا جائے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے 24 اگست 2016 کوچیئرمین واپڈا کا چارج سنبھالا تھا۔۔