بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

مردہ قرار دیا گیا شخص زندہ نکلا، ویڈیو وائرل

datetime 7  مئی‬‮  2022 |

شنگھائی(این این آئی)چین کے شہر شنگھائی میں نرسنگ ہوم میں ایک شخص کو زندہ ہونے کے باوجود مردہ قرار دے دیا گیا اور بیگ کے اندر دیکھنے پر مردہ خانے کے عملے کو بھیانک غلطی کا احساس ہوا۔

وہاں سے گزرنے والے ایک راہ گیر نے اس موقع کی ویڈیو بھی بنائی جس میں مردہ خانے کا ایک ملازم کہہ رہا ہے کیا آپ نے دیکھا یہ زندہ ہے، جس پر دوسرے نے کہا کہ اب اسے بیگ میں بند مت کرو۔نرسنگ ہوم کے عملے کو اس غلطی پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور مردہ خانے کے عملے نے کہا کہ یہ بہت بڑی غیر ذمہ داری ہے کہ ایک زندہ شخص کو مردہ قرار دے دیا گیا ہو۔بعد ازاں لاش قرار دیئے گئے شخص کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج کے بعد اس کی حالت بہتر ہوگئی۔شنگھائی کی ضلعی حکومت نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نرسنگ ہوم کے 5 عہدیداران کو سزا دی جائے گی جبکہ ڈاکٹر کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…