ااسلام آباد( آن لائن) محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کیدوران ملک بھر میں شدیدگرمی کی لہر کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہو ا کے زیادہ دباؤ کے باعث اگلے ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔شدید گرمی کی لہر کے باعث بالائی اوروسطی سندھ ، وسطی اورجنوبی پنجاب، بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 06 سے08 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی پنجاب، اسلام آباد،خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت 07 سے09ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شدیدگرم اور خشک موسم کے باعث آبی ذخائر، فصلوں، سبزیوں اور باغات کو پانی کی کمی کا خطرہ ہے تاہم اگلے ہفتے کیدوران درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے دریاوں میں پانی کا بہائو بڑھنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے عوام کو گرمی سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اورپانی کے استعمال اورکسانوں کوموسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دینے کا مشورہ دیا ہے
آئندہ ہفتے ملک بھر میں موسم کیسا ہو گا ؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
200 یونٹس تک بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم ہونے کی خبریں،وزارت توانائی کا بڑا اعلان
-
تھینک گاڈ
-
ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی شامت آگئی
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
-
عید پر حکومت کا اہم اعلان! سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا
-
’’بیٹی کی قبر پر جاتی ہوں تو معافیاں مانگتی ہوں‘‘، عشرت فاطمہ نے زندگی کا دکھ بھرا لمحہ سنادیا
-
عید الاضحیٰ پر رواں سال 5 سے 6 سرکاری چھٹیوں کا امکان
-
بیرون ملک جانے کے لیے کون سی دستاویز درکار ہیں، نئی شرائط جاری
-
’’عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو واشنگٹن سب کچھ معاف کر دے گا‘‘ پاکستانی سفیر کا مبین...
-
ادھار ایپس سے پیسے لینے والوں کے لیے اہم خبر: ایس ای سی پی نے نوٹس جاری کر دیا
-
تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشگوئی
-
خلیجی ممالک سے ایک لاکھ 65 ہزار پاکستانی ملک بدر
-
اسکولوں میں 3 ماہ کی تعطیلات کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس



















































