بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

ہندو بہنوں نے کروڑوں روپے مالیت کی زمین عیدگاہ کیلئے عطیہ کردی

datetime 6  مئی‬‮  2022 |

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ہندو بہنوں نے والد کی آخری خواہش پوری کرنے کیلئے کروڑوں روپے مالیت کی زمین عیدگاہ کیلئے عطیہ کردی۔بھارت میں مسلم کش فسادات کی ایک لہر جنم لے رہی ہے ایسے میں بزرگ

ہندو بہنوں کا مسلمانوں کو عید کی نماز کی ادائیگی کیلئے اپنی کروڑوں روپے مالیت کی زمین عطیہ کرنا قابل تحسین اقدام ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق باسٹھ سالہ انیتا اور اس کی بہن 57 سالہ سروج کے والد برجنندن پرساد رستورگی 20 سال قبل جنوری 2003 میں انتقال کرگئے تھے۔برجنندن کی خواہش تھی کہ وہ اپنی چار بیگھا زرعی زمین عید گاہ کیلئے وقف کریں مگر وہ اپنی خواہش پوری کرنے سے قبل ہی دنیا سے رخصت ہوگئے۔اب ان کی بیٹیوں انیتا اور سروج کو رشتے داروں سے والد کی خواہش کا علم ہوا تو انہوں نے کاشی پور میں مقیم اپنے بھائی کو والد کی خواہش پوری کرنے پر راضی کیا۔راکیش نے والد کی آخری خواہش پوری کرنے کیلئے ساڑھے تین کروڑ سے زائد مالیت کی چار بیگھا زمین عید گاہ کیلئے عطیہ کردی۔ہندو شہری کا کہنا تھا کہ میری بہنوں کے اقدام سے والد کی روح کو سکون ملے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…