بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

شیخ رشید کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور

datetime 6  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق عدالت نے انتظامیہ کو 18 مئی تک گرفتاری سے روک دیا ہے جبکہ مقدمات کے اخراج کے لیے

فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں، سماعت جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کی۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی بھتیجے کی گرفتاری کے معاملے پر مقدمہ اخراج کی پٹیشن سماعت کے لیے منظور کر لی گئی، ہائی کورٹ نے ڈی پی او اٹک، ایس ایچ او اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کو نوٹس جاری کر دیے،ایس ایچ او تھانہ اٹک سے مقدمہ کا ریکارڈ بھی طلب کر شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے اخراج مقدمات کے لیے درخواست لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں دائر کی تھی، شیخ رشید اپنے وکلاء کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی پہنچے، جہاں سردار عبدالرازق ایڈوکیٹ نے درخواست دائر کی۔درخواست میں مؤقف اپنایا کہ غیر قانونی اور غیر آئینی ایک جیسی ایف آئی آرز انتقامی کارروائی پر مبنی ہے، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور وزیراعظم شہباز شریف کی ایماء پر مقدمات درج کیے گئے جبکہ واقعہ مسجد نبوی میں ہوا لیکن مقدمات یہاں درج ہوئے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ ہمارے خلاف جاری میم اور درج مقدمات کو ختم کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…