لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے فرح گوگی کوبیرون ملک سے وطن واپس لانے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا ہے ،فرح گوگی نے عمران خان کی ایماء پر کروڑوں روپے کی کرپشن اوراربوں روپے کی اراضی کی خریداری کی یہ سب کچھ عمران خان کا بے نامی ہے ، 2019ء میں عمران خان نے فرح گوگی کو
ایمنسٹی سکیم کے تحت 32 کروڑروپے بلیک سے وائٹ منی کرنے کی سہولت دی ،15بینک اکائونٹس کے ذریعے 43مشکوک ٹرانزیکشنز سامنے آئی ہیں جس کے تحت کروڑوں روپے آئے ، تقریباً70کروڑ روپے کیش کی صورت میں آیا ،اگر عمران خان کا فرح گوگی سے کوئی تعلق یا واسطہ نہیں ہے تو وہ اس کے دفاع میں سامنے کیوں آئے ہیں ۔ پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ فرح گوگی کے بینک اکائونٹس کے ذریعے مشکوک ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ میڈیا کو دکھاتے ہوئے کہا کہ فرح گوگی نے اس ملک کے وسائل پر ایسے قبضہ کیا اور اس صوبے کی حکومت کو اس طرح چلایا جس طرح کوئی نجی کمپنی بھی نہیں چلائی جاتی،نجی کمپنی کو بھی کوئی منافع میں چھوڑ کر جاتاہے مگر فرح گوگی نے عمران خان کی ایماء ان کی ناک کے نیچے یہاں پر کئی سو کروڑ روپے کی کرپشن کی ،ہمارے پاس شواہد آنا شروع ہوئے ہیںکہ فرح گوگی نے یہاں سے جو بھی مال کمایا وہ عمران خان کابے نامی ہے ۔ عمران خان گوگی بچائو تحریک پر نکلے ہیں اور انہوںنے گوگی بچائو مارچ کا اعلان کیا ہے اس کا مقصد کوئی عالمی سازش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2019ء میں32کروڑ روپے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے ذریعے بلیک منی سے وائٹ کیا گیا جب کہ آپ کو پتہ تھاکہ اس کے ذریعے بلیک منی کو وائٹ کیا جارہا ہے ،
عمران خان کو معلوم تھا کہ فرح گوگی کا براہ راست تعلق بشری مانیکا صاحبہ کے ساتھ ہے ،آپ کا ان کے گھر آنا جانا ہے اوران کا آپ کے گھر آنا جانا تھا، آپ کا نکاح فرح گوگی کے گھر میں انجام پایا اوراس کی تصاویر پوری قوم نے دیکھیں ۔ آپ کے فرح گوگی سے پہلے سے ذاتی مراسم استوار تھے،آپ نے انہیں بھرپور موقع دیا کہ وہ چاہیںسیاہ کریں یا سفید کریںانہیںہر چیز کامالک بنایا ۔ ایمنسٹی سکیم کے تحت 32کروڑ روپے کووائٹ کرنے کی جو
سہولت وفاقی حکومت نے فرح گوگی کو دی کیا وہ ہر شہری کو میسر تھی ،آپ نے این آر او دیا اور آپ اس وقت وزیر اعظم تھے ، عثمان بزدار وزیر اعلیٰ تھے اورآپ کے اقتدار میں ہوتے ہوئے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت این آر او دیا گیا،اس رقم کے کوئی ذرائع موجود نہیںتھے،کوئی منی ٹریل نہیں تھی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان گوگی بچائو تحریک اور گوگی بچائومارچ پر نکلے ہیں ،اس میں کوئی بین الاقوامی سازش نہیں ، مقامی سازش ضرورہے
کہ ایک ایسے شخص کووزیر اعلیٰ کو بنایا گیا جو نہ کچھ دیکھتا تھا نہ بولتا تھا نہ سنتاتھا،کیا عثمان بزدار تحریک انصاف کے دیرینہ کارکن تھے ،ان کی صوبے کے لئے کوئی خدمات دی تھیں جو انہیںوزیر اعلیٰ بنایا گیا ،اس سازش کے تانے بانے بنی گالہ سے ملتے ہیں کہ ایک ا یسے شخص کو وزیر اعلیٰ لگایا جائے جس کے پاس کوئی اختیار نہ ہو جس کے پاس فہم و فراست نہ ہو کہ وہ ان کی سیاہ کاریوں اور کرپشن کو روک سکے ۔ عمران خان نے
ٹیکس ایمنسٹی سکیم بطور وزیر اعظم اس لئے دی کیونکہ فرح گوگی عمران خان کی بے نامی ہے۔انہوںنے کہا کہ اس حکومت کے آنے سے پہلے فرح گوگی کے کل اثاثے 21کروڑ تھے لیکن جب عمران خان حکومت میں آئے تو اس سال مارچ تک یہ اثاثے 85کروڑ روپے تک پہنچ گئے ہیں، یہ کونسا کاروبار ہے ،یہ وہ رقم ہے جو43مشکوک ٹرانزیکشنز کے ذریعے 15اکائونٹس کے ذریعے آئی ،اس کے تحت 85کروڑ روپے آتا ہے ، تقریباً70کروڑ روپے
کیش کی صورت میں آیا ہے، یہ کیش ڈیپازٹس کس مد میں آئے ،این آر او ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت کھلی چھوٹ دیدی گئی ۔فرح گوگی کو کہا گیا کہ تمہیںڈمی وزیر اعلیٰ دیدیا ہے تمہارا پورا اختیار ہے جس طرح چاہے ٹرانسفر پوسٹنگ کرو ،رنگ روڈ کی الاٹمنٹ کی منظوری سے پہلے اطراف میں اربوں روپے کی اراضی خریدتے تھے، کوئی بڑی سڑک کامنصوبہ تیار ہوا پہلے ہی زمین کی خریداری شروع کر دی ،ان کے کرپشن کرنے کے دو چار
طریقے تھے ،عوامی منصوبوں میں ٹھیکوں میں کرپشن کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ کیا عمران خان کو 85کروڑ روپے کا علم نہیں تھا کہ یہ کہاں سے آئے ہیں ، شواہد آرہے ہیں ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ جو کیش آیا ور کیش نکلا یہ عمران خان کو گیا ہے ۔فرح گوگی نے کرپشن کے جوانبار لگائے وہ اپنی جگہ ،اربوں روپے کی اراضی بھی خریدی گئی ، ہمارے پاس جو تفصیلات آئی ہیں پچاس کروڑ روپے پے آرڈر کے ذریعے نکلوایا گیا ہے ۔اس میں
غوثیہ بلڈرزکا نام ہے جن کو ادائیگی کی گئی ہے ، کیا عمران خان بالکل نہیں دیکھ رہے تھے،عمران خان نے کیوں اتنی کھلی چھوٹ دی ، پنجاب میں سرکاری ٹھیکوں ،افسران کی پوسٹنگ ٹرانسفر میں با اختیار تھیں، پنجاب پر اصل حکمرانی فرح گوگی کی تھی جبکہ وسیم اکرم پلس ایک بہانہ تھا، انہیں عمران خان نے جان بوجھ کر یہاں لگایا ،جن کمپنیوں کے اثاثوںمیں اضافہ ہو اس میں البراک ہائوسنگ پرائیویٹ لمیٹڈ،غوثیہ بلڈرزکا ،دیان ڈویلپرز،
المعیظ پراپرٹیز یہ وہ ساری کمپنیز ہیں جن کے کرپشن کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرح گوگی کو43مشکوک ٹرانزیکشنزکا جواب دینا ہوگا ۔ ججیسے ہی عمران خان کے اقتدار کو خطرہ ہوا فرح گوگی باہر بھگادیا گیا اور اس میں بھی میں عمران خان کا پورا ہاتھ ہے ، اس لئے باہر بھجوایا کہ فرح گوگی عمران خان کی ایماء پر ساری کرپشن کرتی رہی ۔ہمارے پاس تمام تر تفصیلات موجودہیں کہ کس اکائونٹ میں کتنا پیسہ گیا اور اس کی کوئی منی ٹریل
نہیں ، یہ وہ اکائونٹس پکڑے گئے ہین جن کی تفصیلات حاصل کی ہیں ، ابھی توبہت ساریم معاملات ہیںجو سامنے نہیںآئے،دبئی میں فلیٹ خریدا گیا ان کی مالیت علیحدہ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان ہمت کریں اگر یہ بے نامی ان کے نام پر نہیں ہے تو اگر اصل مالک عمران خان نہیں ہیں تو فرح گوگی کو بلائیں،ان کو توقرب حاصل تھا ، ان کا روز بنی گالہ آنا جانا تھا۔انہوںنے کہا کہ عمرا ن خان فرح گوگی کے دفاع میں خود سامنے آ گئے ہیں،یہ پہلا ثبوت
ہے کہ یہ سب عمران خان کی ایماء پر ہو رہا تھا اورسب کچھ عمران خان کی پراپرٹی ہے ، اگر عمران خان کی بے نامی پراپرٹیزاور ٹرانزیکشن نہ ہوتیں تو فرح گوگی کو ملک سے فرارنہ کراتے ۔ آئیں تحقیقات کا سامنا کریں ۔انہوںنے کہا کہ عمران خان اپنا ذریعہ آمدن بتائیں، زمان پاک کا گھر کس نے بنوایا اورکیوں بنوایا ، فیروزوالا زمین وراثتی ہے یا نہیں ہے کس خاتون سے خریدی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سارے شواہد اکٹھے کئے ہیں ہر چیز روز
روشن کی طرح عیاںہے ۔ عمران خان کہتے ہیں کہ فرح گوگی کسی سرکاری عہدے پر نہیں رہیں، ہم بھی یہی کہتے ہیں وہ پبلک آفس ہولڈر نہیں تھیںپبلک آفس ہولڈر آپ تھے یہ سب ٹرانزیکشنز ،اربوں روپے کی گاڑیاں ،محلات مال و دولت آپ کا بے نامی ہے ، یہ کرپشن آپ نے خود کرائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فرح گوگی کو واپس لانے کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں،وفاقی حکومت نے ایف بی آر سے تمام ریکارڈ طلب کرلیا ہے، تمام ادارے جن کے پاس
ریکارڈ ہے دستاویزات مکمل کررہے ہیں جس کے تحت فرح گوگی کو واپس لانے کے تمام انتظامات مکمل کئے جائیں گے ، واپس بلا کر تحقیقات کا آغاز کیا جائے گا ۔ یہ معاملہ اتنا سیدھا نہیںہے ۔ اتنے شواہدموجود ہیں کہ عمران خانکو کڑی سے کڑی تحقیقات کا سامنا کرنا چاہیے ۔ گوگی بچائو تحریک اور مارچ چھوڑیں اور فرح گوگی کو پاکستان بلائیں اور قائل کریں کہ وہ تحقیقات کا سامنا کرے ،فرح گوگی بھگانے کے ثبوت بھی سامنے آئیں گے۔ انہوں
نے کہاکہ فرح گوگی کی واپسی کیلئے کاغذی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور سنجیدگی دکھائی جائے گی ۔اگر نیب کی انکوائری ہوئی ہے تو آ کر سامنا کریں ، عمران خان کے پاس ان سوالات کے کوئی جواب نہیں ہیں تو فواد چوہدری کو چیلنج کرتا ہوں کہ جو کہتے ہیںکہ ہم فرح گوگی کو نہیں جانتے ،جس کو چوتھے محلے میں پتہ ہوتا ہے کیا بات ہو رہی ہے با خبر ظاہر کرتا ہے آپ کی معصومیت پر صدقے جائیں آپ کو یہ پتہ نہیںکہ فرح گوگی کون ہے ۔ فواد چوہدری کو آپ کوبھی کالے کرتوٹوں او رکرپشن کا جواب دینا ہوگا۔ بشری صاحبہ نے بزردار صاحب کو وزیر اعلیٰ لگوایا ، اسی ٹرائیکا نے سارے معاملات کئے اور ان کی منشاء کے مطابق ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ جب مریم نواز باہر نکلیں گی توعوام کاجم غفیر ہوگا،وثوق سے کہتا ہوں پنڈال میںجگہ نہیں بچے گی ۔ انہوںنے کہا کہ کسی طرح کی ویڈیوز کا مجھے کوئی علم نہیں ہے ۔



















































