بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

فواد چوہدری نے اپنی حکومت کے امریکا کیساتھ ’معاہدے‘ کا الزام بھی موجودہ حکومت پر لگادیا

datetime 5  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری موجودہ حکومت کو خبردار کرتے ہوئے جذبات میں ماضی کی خبر کو اب کی خبر کہہ کر شیئر کربیٹھے۔اپنے بیان میں سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے

حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کسی بیرونی قوت کے ساتھ کسی ایسے معاہدے کی اجازت نہیں دے گی جس سے پاکستان کی خودمختاری پر آنچ آئے۔ فواد چوہدری نے حکومت کوتنبیہ کی کہ اگر ایسے کسی معاہدے پر بات چیت کے آغاز کی کوشش بھی کی گئی تو پوری قوم سراپا ًاحتجاج ہوگی، ساتھ ہی سابق وفاقی وزیر نے امریکی نشریاتی ادارے کی خبر بھی شیئر کی۔ شیئر کی گئی خبر میں کہا گیا کہ امریکا افغانستان میں فضائی کارروائیوں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال کے معاہدے کے قریب پہنچ گیا ہے تاہم فواد چوہدری بھول گئے ہیں کہ وہ خبر 23 اکتوبر 2021 کی ہے جب وہ خود حکومت میں تھے اور خبر کے مطابق ان کی حکومت امریکا کے ساتھ افغانستان میں کارروائیوں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے کے لیے مذاکرات کر رہی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…