پیر‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2026 

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عمران خان کو چیلنج د ے دیا

datetime 5  مئی‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو آئندہ دنوں دیے جانے والے دھرنوں کے حوالے سے چیلنج دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران مفتاح اسماعیل نے عمران خان کو چیلنج دیا کہ دیکھتا ہوں مئی جون کی گرمی میں عمران خان کتنے دن دھرنا دیتے ہیں۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ گرمی میں ان کے کتنے لوگ پگھل جائیں گے، پہلے تو کئی لوگ ان کے ساتھ تھے لیکن اس بار ان کا ساتھ دینے والے لوگوں نے بھی منع کر دیا ہے۔ دوران پریس کانفرنس مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں 2019 کے بعد سستی ترین چینی مل رہی ہے، چینی 70 سے 75 روپے فی کلو دستیاب ہے۔وزیر خزانہ کا سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ آپ کی وجہ سے ڈیزل پر فی لیٹر 70 روپے نقصان ہو رہا ہے، آئی ایم ایف سے جو پی ٹی آئی کے وعدے تھے اس حساب سے ڈیزل 150روپے مہنگا ہونا چاہیے۔



کالم



درگزر کیا کریں


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…