بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

datetime 4  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )جوڈیشل مجسٹریٹ نے شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق پولیس نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر شیخ راشد شفیق کو اٹک کے ڈیوٹی جج کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے پولیس پر برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے پولیس سے سوال کیا کہ شیخ راشد شفیق کا موبائل فون برآمد کیوں نہیں کیا گیا؟

اس پر پولیس نے مؤقف اپنایا کہ شیخ راشد شفیق کا موبائل فون سعودی عرب میں رہ گیا ہے۔عدالت نے پولیس کو موبائل کا آئی ایم ای آئی نمبر ٹریس کرکے موبائل فون عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔دورانِ سماعت پولیس نے شیخ راشد شفیق کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مال مقدمہ موبائل فون عدالت میں پیش کریں۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر بھی پولیس پر اظہاربرہمی کیا اور پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کرکے ملزم کو 14 روز کےجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔واضح رہےکہ مسجد نبوی میں وفاقی وزرا کے ساتھ پیش آئے واقعے پر شیخ راشد شفیق نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی۔بعد ازاں وزرا کے ساتھ پیش آئے واقعے پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو 30 اپریل کو اسلام آباد ائیرپورٹ سےگرفتار کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…