اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

عمران نیازی نے پریس کانفرنس میں پاکستان بچاؤتحریک پرکم،فرح گوگی بچاؤ،پرزیادہ زوردیا، حافظ حمداللہ

datetime 2  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے پریس کانفرنس میں پاکستان بچاؤتحریک پرکم،،فرح گوگی بچاؤ،،پرزیادہ زوردیا۔ فرح گوگی بچاؤ تحریک کا اصل مقصد عمران بچاؤ تحریک ہے۔ عمران نیازی کی حالیہ پریس کانفرنس

پرردعمل دیتے ہو ئے ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے پریس کانفرنس میں پاکستان بچاؤتحریک پرکم،،فرح گوگی بچاؤ،پرزیادہ زوردیا، فرح گوگی بچاؤ تحریک کا اصل مقصد عمران بچاو تحریک ہے۔ انہوں نے کہا مئی میں ہونے والا،،لانگ مارچ،، ملک بچاو نہیں گوگی بچاومارچ ہے۔ انہوں نے کہا کل جس کے درجنوں ترجمان تھے آج وہ فرح گوگی کاترجمان بن کے بیٹھاہے۔ خان صاحب اگر گوگی خان بے قصورہے توفائزعیسی کی اہلیہ کاقصور کیا تھا؟یہ فیصلہ تم نے نہیں عدالت اور احتساب کے اداروں نے کرناہے تم ہوتے کون ہواداروں سے پوچھنے والے اب آپ نے اداروں کو تلاشی دینا ہوگی۔ انہو ں نے کہا دودن پہلے فوادچوہدری نے فرح گوگی کی پہچاننے سے انکارکیا جبکہ آج عمران نیازی نے انکے حق میں پریس کانفرنس کرڈالی۔ جس سے لگتاہیکہ،،فرح گوگی،،ہی وہ،،چڑیا،، ہے جس میں عمران نیازی کی جان ہے۔ انہوں نے کہا نیازی صاحب تیری جھوٹ سن سن کے قوم کہ کان پک گئے، اب وقت آچکا ہے کہ نیازی فرح گوگی اورتوشہ خانہ والی تحائف کا حساب دیں قانون کی گرفت سے نہ تم اورنہ فرح گوگی بچ نکلے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…