اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آج تک دنیا میں اپریل کے مہینے میں ریکارڈ ہونے والا سب سے زیادہ درجہ حرارت پاکستان میں ریکارڈ کیا گیا، یو ایس سٹارم واچ نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ آج پاکستان میں درجہ حرارت 49 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، مزید لکھا گیا کہ زمین پر اپریل میں سب سے زیادہ درجہ حرارت میں سے ایک ہے۔