ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

محکمہ موسمیات نے عید ٹھنڈی ہونے کا امکان ظاہر کر دیا، بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی

datetime 2  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) محکمہ موسمیات نے عید ٹھنڈی ہونے کا امکان ظاہر کر دیا، بارشوں کا نیا سلسلہ کل سے ملک میں داخل ہونے کی نوید دیدی، عید کی تعطیلات کے دوران گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش برسنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہلکی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے باعث گرمی کی شدت میں قدرے کمی ہو جائے گی،

لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو دنوں کے لیے گرد آلود ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کر دیا گیا ہے، موسم کی کروٹ سے چند روز کے لیے گرمی کی شدت میں مزید کمی ہو گی۔شہر قائد کراچی میں گرد آلود ہواوں کا راج ہے۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابقکل سے گرمی کی شدت میں کمی جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرات 35 سے 37 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق عید کے دنوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا اور پارہ 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب شہر میں تیز ہواؤں کی وجہ سے ناظم آباد عید گاہ گراؤنڈ میں نماز عید کیلئے لگائے گئے ٹینٹ گرگئے۔پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ پنجاب میں مئی سے موسم میں غیر معمولی تبدیلی متوقع ہے، غیر معمولی موسمی امکانات کے پیش نظر متعلقہ ادارے پیشگی انتظامات کریں۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات، سیکرٹری بلدیات، سیکرٹری آبپاشی،ڈائریکٹر جنرل ریسکو 1122 کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں انہیں ایمرجنسی صورت حال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں سخت گرمی اور حبس کے بعد بارشوں اور گرج چمک کی پیشگوئی ہے، مئی کے اوائل میں گرمی کا زور ٹوٹنے، ٹھنڈی ہوا چلنے کی اطلاعات ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق عید کے ایام میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش اور طوفان کا امکان ہے۔مراسلے میں مری، گلیات، جھنگ، شیخوپورہ، لاہور، حافظ آباد، گوجرانوالہ کے علاوہ سیالکوٹ، ناروال، گجرات میں بھی مٹی کے طوفان کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…