سرگودھا(این این آئی)چالان کیوں کیا شناختی کارڈ واپسی کے لئے تین جوشیلے نوجوانوں نے ٹریفک پولیس سب انسپکٹر کی دفتر میں داخل ہو کر پٹائی کر دی
اور اس سے23 ہزار کی نقدی اور 25 چالان چیٹیں چھین کر دفتر کی توڑ پھوڑ کرتے ہوئے فرار ہو گے پولیس نے کار سرکار میں مزاحمت، توڑ پھوڑ،لوٹ مار اور مارکیٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔زرائع کے مطابق ٹریفک پولیس سب انسپکٹر محمد علی دفتر ٹریفک پولیس موجود تھا کہ چالان کیوں کیا تین جوشیلے نوجوانوں نے سب انسپکٹر کو پکڑ کر شناختی کارڈ واپس مانگتے ہوئے اس کی پٹائی کر دی جس سے 25 چالان چیٹیں اور 23 ہزار کی نقدی چھین لی گئی۔پولیس تھانہ فیکٹری ایریا نے ٹریفک سب انسپکٹر محمد علی کی مدعیت میں تین نوجوانوں مطیح اللہ،رضوان اور حسیب الرحمان کے خلاف 382/427/353/186 ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔