جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم شہباز شریف کا ہیلتھ کارڈ کے حوالے سے اہم فیصلہ

datetime 2  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ صوبے کے ہسپتالوں میں عام آدمی کو پورا احترام ملنا چاہیے، مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ہسپتالوں میں ٹیکنیکل کیڈر کی خالی اسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان بھی کیا۔

حمزہ شہباز کی زیرصدارت محکمہ صحت سے متعلق اجلاس ہوا جس میں عوام کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی اور کہا گیاکہ اسپتالوں میں سہولتوں کی فراہمی کو کم سے کم عرصے میں مکمل کیا جائے۔وزیر اعلی پنجاب کاکہنا تھا کہ ہسپتالوں میں خراب آلات و مشینری کو فنکشنل کرنے کیلئے ٹائم لائن کے ساتھ پلان مرتب کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پنجاب میں ہیلتھ کارڈ جاری رہے گا، صوبے میں انسداد ڈینگی کیلئے ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ انسداد ڈینگی کی ٹیموں کو متحرک کیا جائے، اسپتالوں میں ادویات کی خریداری کے عمل کو بروقت مکمل کیا جائے،ادویات کی خریداری کا عمل سو فیصد شفاف ہونا چاہیے۔حمزہ شہباز نے اسپتالوں میں علاج معالجے کی فراہم کردہ سہولتوں اور ہیومن ریسورس کی چیکنگ کا فیصلہ بھی کیا، اجلاس میں عام آدمی کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…