جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

حمزہ شہباز سول بچہ وارڈمیں داخل بیماری بچی کے اداس پریشان حال باپ کو دیکھ کر رک گئے، ناکافی طبی سہولتوں پر برہم

datetime 2  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف نے سول ہسپتال بہاولپور کا اچانک دورہ کیا۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ہسپتال میں موجود مریضوں کو ان کے لواحقین سے سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔وزیراعلیٰ حمزہ شہبازنے ہسپتال میں ناکافی طبی سہولتوں پر برہمی کااظہارکیا۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سول ہسپتال کے بچہ وارڈمیں داخل بیماری بچی کے اداس اورپریشان حال باپ کو دیکھ کررک گئے۔وزیراعلیٰ کے دریافت کرنے پر باپ نے اپنی بیٹی کی بیماری کے بارے میں بتایا۔بچی کے باپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہم کوشش کررہے ہیں معاملہ اللہ کے سپرد ہے۔وزیراعلیٰ نے بیمار بچی کے باپ کا فون نمبر لے لیااورکمشنر کو طلب کرلیا۔وزیراعلیٰ حمزہ شہبازشریف نے بچی کے علاج کیلئے بہترین ڈاکٹروں کابورڈ بنانے کا حکم دیا۔میں آپ کے ساتھ ہوں اوربچی کے علاج کیلئے وہ سب کریں گے جو ہمارے بس میں ہے۔وزیراعلیٰ حمزہ شہبازکی شہری کو یقین دہانی کرائی۔وزیراعلیٰ حمزہ شہبازنے کہا کہ ڈاکٹر کی بات سن کر مجھے تسلی نہیں ہوئی،ماہر ڈاکٹربلائیں۔بچی کی خراب حالت کی خبر سن کر میرا دل ہل گیا۔وزیراعلیٰ نے قائد اعظم میڈیکل کالج کے پرنسپل کو فوری طورپر ڈاکٹروں کا بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز رات 8بجے بچی کے والد سے خود بات کریں گے۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر بچی کو بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں شفٹ کیا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ میرا دل چاہتا ہے اس بچی کی جان بچ جائے۔شاید مجھے اللہ تعالیٰ نے اس بچی کے علاج کے لئے آج بہاولپور بھیجا ہے۔میری بیمار بیٹی کو اللہ تعالیٰ نے شفا ء دی۔بہاولپور کی اس بیمار بچی کو بھی اللہ ہی شفا دے گا۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ہسپتال میں صفائی کے انتظامات اوربعض آلات خراب ہونے پر متعلقہ حکام کی سرزنش کی۔انہوں نے کہا کہ ایک ماہ کے اندر خراب آلات کو درست کیا جائے۔صفائی کے انتظامات کوبہتربنایا جائے اورہسپتالوں میں فی الفورنئے بستروں کاانتظام کیا جائے۔ہسپتالوں میں اس طرح معاملات نہیں چلیں گے۔دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے میں خود میدان میں نکلا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولتوں کو بہتر بنائیں گے۔ میں دوبارہ ہسپتال آکر خودصورتحال کا جائزہ لوں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…