پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

گستاخی رسولؐ کی معافی شیخ رشید تمہیں نہیں مل سکتی، رانا ثناء اللہ

datetime 1  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی حنیف عباسی نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد کی وگ اتار کر لانیوالے کو 50 ہزار روپے انعام دینے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد نبویؐ واقعہ کے حوالے سے پلاننگ کی گئی ، سرغنہ عمران خان اور شیخ رشید تھے ،بھتیجا بھی شامل رہا ،مقدس مقام کی بے حرمتی کر نے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ،

گستاخی رسول کی معافی شیخ رشید تمہیں نہیں مل سکتی، تم جہاں جائوگے تمہیں جوتیاں اور انڈے پڑیں گے ۔ گزشتہ روز یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ حلقے کے عوام کا مشکل وقت میں ساتھ دینے پر شکرگزار ہوں ،نواز شریف اور شہباز شریف کا ساتھ دینے پر مشکور ہوں،مجھ ادنیٰ سے کارکن کو معاون خصوصی عہدہ دیا گیا ،ناموس رسالت ؐکے معاملے پر جابر سلطان کے آگے بات کرنے سے نہیں ڈرتا،بدترین دشمن کے سامنے بھی مسجد میں کوئی بات نہیں کرتا۔ انہوںنے کہاکہ مسجد نبوی ؐمیں پلاننگ کی گئی جس کا سرغنہ عمران خان اور شیخ رشید تھے ،شیخ رشید کا بھتیجا بھی پلاننگ شامل رہا۔ انہوںنے کہاکہ راشد شفیق کی گرفتاری قانون کے مطابق ضروری تھی ،یہ نواز شریف یا شہباز شریف کی نہیں ،مدینہ کے تقدس کی بات ہے ،اس فعل میں شامل افراد کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے تاکہ آئندہ ایسی حرکت کوئی نہ کرے ۔ انہوںنے کہاکہ شیخ رشید تمہیں بتاتا ہوں تم نے گندے انڈے کی بات کی اب جہاں جاؤ گے تمہیں گندے انڈے، ٹماٹر جوتیاں پڑیں گے ۔انہوںنے کہاکہ جو شیخ رشید کی وگ لے کر آئیگا اس کو پچاس ہزار روپے انعام دوں گا ،ان گستاخوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی ہوگی ۔انہوںنے کہاکہ یہ یہودو نصاری کی یہ سازش ہے، شیخ رشید نے خود کو عاشق رسول ؐکہا اور عاشقان رسول ؐپر گولیاں چلوائیں ۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ انتخابات میں میری واضح کامیابی دیکھ کر تم نے سازش کرکے سزا دلوائی ،میں نے رات کو ہونیوالا عدالت کا فیصلہ بھی تسلیم کیا اور جیل بھی گیا ،پاک فوج آپ کی حمایت کرے تو اچھی ورنہ بری ،الیکشن کمیشن، عدالتیں حمایت کرے تو اچھے ورنہ برے ،تمام ادارے ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے فیصلہ تسلیم کیا ،میں نے 25سالہ قید کو تسلیم کیا ۔ انہوں نے کہاکہ شیدا ٹلی کہتا ہے ساری اسٹیبلشمنٹ مل جائے تو عمران خان کا کچھ نہیں کرسکتی ۔

انہوں نے کہاکہ شیخ رشید تمہارے بی اے کے پرچوں میں تمہاری لکھائی نہیں ،شیخ رشید اگر منہ بند نہ کیا تو تمہاری دو دو منٹ کی ویڈیوز آرہی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف کا دنیا بھر میں خیر مقدم ہوا ،چار سال میٹرو بسیں نہ چلائی گئیں ،شہباز شریف نے فوری چلائیں ،آر آئی یو ہسپتال کو عید کے بعد فوری طور پر شروع کریں گے۔ انہوںے کہاکہ میرے اکاؤنٹ،سالوں سے بند ہیں ،بچوں کو نوکریاں نہیں دی جاتیں۔ انہوںنے کہاکہ معاشی حالات اور انرجی کرائسز پر قابو پائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ انتخابی اصلاحات کے لیے اسپیکر نے سب پارٹیوں کو خط لکھ دیئے ،اب اگر یہ نہیں آتے کوئی عمل نہیں رکے گا ۔ انہوںنے کہاکہ سعودی عرب اور دوبئی سے ہمیں اچھا رسپانس ملا جس سے ملک میں بہتری آئے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…