جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

مسجد نبوی ﷺ واقعہ شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق پاکستان پہنچتے ہی گرفتار،

datetime 1  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو سعودی عرب سے واپسی پر اسلام آباد ائیرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔شیخ راشد شفیق نجی ائیر لائن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچے تھے جہاں سے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔یاد رہے کہ شیخ راشد شفیق نے مسجد نبوی ۖ

میں وفاقی وزراء کے ساتھ پیش آئے افسوسناک واقعے پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔ذرائع کے مطابق شیخ راشد شفیق کو اسلام آباد ائیر پورٹ سے گرفتار کر کے ایف آئی اے کے سیل شفٹ کر دیا گیا ہے۔مسجد نبوی ۖ میں پیش آئے افسوسناک واقعہ کے خلاف فیصل آباد میں عمران خان سمیت 150 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔کہکشاں کالونی کے رہائشی محمد نعیم کی درخواست پر درج مقدمے میں توہین مذہب کی دفعہ سمیت 4 دفعات لگائی گئی ہیں جن کے تحت عمر قید ہو سکتی ہے۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ مسجد نبوی ۖ میں پاکستانی زائرین کو ہراساں کر کے شعار اسلام کی انجام دہی سے زبردستی روکا گیا، سارا واقعہ سوچی سمجھی سازش کے تحت ہوا۔مقدمے میں کہا گیا کہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد کی قیادت میں 150 افراد کو سازش کے تحت سعودی عرب بجھوایا گیا جبکہ برطانیہ سے بھی ایک وفد سعود ی عرب پہنچا۔ادھر راولپنڈی کے تھانہ گوجر خان اور تھانہ سول لائن میں بھی شیخ رشید کے خلاف مقدمات درج کرنے کی درخواستیں دے دی گئی ہیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کے اراکین کے مدینہ منورہ پہنچنے پر مسجد نبوی ۖ میں کچھ افراد نے حکومتی وفد کو گھیر کر ان کے خلاف نعرے بازی کی تھی جبکہ اسی دوران وفاقی وزیر برائے نارکوٹکس شاہ زین بگٹی کے بال بھی نوچے گئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…