پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

چین میں ڈرائیور لیس رائیڈ شیئرنگ سروس شروع ہونے کا امکان

datetime 1  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چین کی کمپنی بائیڈو اور ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ Pony.ai نے بیجنگ میں ایسی سروس چلانے کا اعلان کیا ہے جسے چلانے کیلئے انسانوں کی ضرورت نہیں ہوگی یا یوں کہہ لیں ڈرائیو لیس گاڑیاں ہوں گی،روبو ٹیکسی رائیڈ شیئرنگ سروس کے لیے دونوں کمپنیوں کو حکومت سے اجازت بھی مل گئی ہے

جس کے تحت گاڑی کو چلانے کے لیے کسی ڈرائیور کی ضرورت نہیں ہوگی۔یہ خیال رہے کہ دونوں کمپنیاں شراکت دار نہیں بلکہ ایک دوسرے سے الگ کام کریں گی۔اس سروس کا آغاز 28 اپریل کو بیجنگ میں ہوا اور مسافروں کو کمپنیوں کی ایپس کے ذریعے دن میں ٹیکسیاں بلانے کا موقع ملا۔فی الحال ہر کمپنی کے لیے 23 اسکوائر میل کا ایک علاقہ مختص کیا گیا ہے اور انہیں ہدایت کی گئی ہے ایک آپریٹر کو پسنجر سیٹ پر رکھیں جو کسی ایمرجنسی کی صورت میں گاڑی کا کنٹرول سنبھال سکے۔بائیڈو کو سرچ انجن کے طور پر زیادہ جانا جاتا ہے مگر خودکار گاڑیوں کے حوالے سے اس کی جانب سے کافی کام کیا جارہا ہے،بائیڈو کے مطابق 10 گاڑیوں کے ساتھ اس پروگرام کا آ غاز کیا گیا ہے اور جلد اس میں مزید 30 گاڑیوں کا اضافہ کیا جائے گا۔دوسری جانب Pony.ai کا کہنا ہے کہ بیجنگ کے 3 لاکھ رہائشی اس تجربے کا حصہ بن سکتے ہیں۔چین میں خودکار ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھنے والی گاڑیوں پر کافی کام کیا جارہا ہے اور رائیڈ شیئرنگ سروس کے لیے تجربات کافی عرصے سے کیے جارہے ہیں۔بائیڈو کی جانب سے بھی مختلف شہروں میں پائلٹ پروگرامز کے طور پر خودکار گاڑیوں کی سروس فراہم کی گئی تھی مگر ڈرائیور سیٹ پر انسانوں کو بٹھایا گیا،اب جاکر ڈرائیونگ سیٹ پر کسی انسان کو نہیں بٹھایا جارہا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…