نئی دہلی(این این آئی) اتر پردیش کے انتہا پسند وزیراعلی یوگی ادیتہ ناتھ کا ایک اور مسلم دشمن اقدام سامنے آیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اتر پردیش میں
انتہا پسند وزیراعلی یوگی ادیتہ ناتھ نے مساجد سے لائوڈ اسپیکر ہٹانے کا حکم جاری کیا ، جس کے بعد یوپی کے مختلف شہروں سے پچیس ہزار سے زائد لایوڈ اسپیکر اتارے جاچکے ہیں جبکہ پینتیس ہزار اسپیکر کی آواز کم کرادی گئی ہے۔اتر پردیش کے انتہا پسند وزیراعلی یوگی ادیتہ ناتھ کا کہنا تھاکہ یہ اقدام عدالتی فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ عدالت کی جانب سے حکم دیا گیا تھا کہ تمام مذہبی مقامات سے غیر قانونی لاڈ اسپیکر ہٹائے جائیں تاہم ایکشن صرف مساجد کیخلاف کیا جارہا ہے جس کے باعث مسلمانوں میں غم وغصہ پایا جاتا ہے۔اس سے قبل بھارتی ریاست یو پی میں ہی انتظامیہ کی جانب سے عید اور جمعہ الوداع پر سڑک پر نماز ادا کرنے پر پابندی لگائی جاچکی ہے جس کے باعث گذشتہ روز مسلمانوں نے جمع الوداع کی نماز بمشکل مساجد میں ادا کیں تھی۔