بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان سب سے بڑے فتنے کا نام ،جتنی جلد ی کچل یا اسکی اصل جگہ پر پہنچا دیا جائے اتنا ہی پاکستا ن کے حق میں بہتر ہے’ مریم نواز

datetime 30  اپریل‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے سب سے بڑے فتنے کا نام ہے اسے جتنی جلد ی کچل دیا جائے یا اس کی اصل جگہ پر پہنچا دیا جائے اتنا ہی پاکستا ن کے حق میں بہتر ہوگا ،جس طرح پی ٹی آئی والے یہاں غنڈہ گردی کرتے ہیں سعودی عرب میں بھی ایسا کرنے کی کوشش کی ، سیاسی دشمنی

میں مسجد نبوی ۖکی بے حرمتی کی گئی ، یہ واقعہ منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جتنے بڑے چیلنجز ہیں اتنا ہی بڑا ارادہ ہے، ہم پنجاب اور پاکستان کے عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں، لوگوں کو جلد گورننس میں بہتری نظر آئے گی،حمزہ شہباز کو وزیراعلی پنجاب بننے پر بہت مبارک ہو، الحمدللہ مجھے آج بہت خوشی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف بہترین ایڈ منسٹریٹر ہیں ان میں بہترین وزیر اعظم والی صلاحیتیں ہیں ، وہ صبح پانچ بجے اٹھتے ہیں اور رات گئے تک کام کرتے ہیں اورامید ہے کہ پاکستان کے مسائل پر بہت جلد قابو پا لیا جائے گا اور عوام کی زندگیوں میں بہتری آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والوں نے قومی اسمبلی میں کیا کیا ، پھر اسے پنجاب اسمبلی میں دہرایا گیا ،یہ جوکروں کی جماعت ہے ،سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل نہیں کیا گیااور انہیں ہوا میں اڑا دیا ۔

عدالتوں کے احکامات کو اپنے پائوں کے نیچے کچلا ،یہ تو بچوں کی طرح کر رہے ہیں کہ مجھے نہیں ملا تو میں کسی کو نہیں لینے دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی عوام کو ان کا حق ملا ہے اور ا ن شا اللہ پنجاب میں بھی بہتری نظر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے آئین و قانون کی پاسداری نہیں کی انہیں جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے پھینکنا

چاہیے ،یہ کسی رعایت اوررحم کے مستحق نہیں ۔ انہوںنے کہا کہ مسجد نبویۖ میں جو کچھ کیا گیا اس سے پوری دنیا میںمسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے ،یہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا، اس پر سعودی عرب میں گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں ، ا ن شا اللہ یہاں بھی قانون حرکت میں آئے گا ، یہ جس طرح یہاں غنڈہ گردی کرتے ہیں انہوں نے بھی وہاں بھی ایسا ہی کرنے کی کوشش کی ۔ عمران خان پاکستان کے سب سے بڑے فتنے کا نام ہے ، اسے جتنی جلدی کچل دیا جائے یا اس کی اصل جگہ پر بھیجا جائے اتنا ہی پاکستان کے حق میں بہترہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…