بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

اداکارہ صبا فیصل نے زائد العمری میں وزن کم کرنے کا آسان نسخہ بتا دیا

datetime 29  اپریل‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)ڈراموں میں والدہ، ساس، بڑی بہن اور دادی کے کردار ادا کرکے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ صبا فیصل نے زائد العمر خواتین کو وزن کم کرنے کا آسان نسخہ بتاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے سادہ طریقے سے اپنا وزن کم کیا۔صبا فیصل نے حال ہی

میں رابعہ انعم کے رمضان شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ادھیڑ عمری میں خواتین کی فٹنیس اور خصوصی طور پر وزن کو کم کرنے کے معاملے پر کھل کر باتیں کیں۔صبا فیصل کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے وزن کم کیے جانے پر ان کی بیٹی اداکارہ سعدیہ فیصل بھی حیران رہ گئیں اور انہوں نے انہیں شاباشی بھی دی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کی بیٹی سعدیہ فیصل فٹ رہنے کے لیے نہ صرف ڈائٹنگ کرتی ہیں بلکہ وہ ورزش کا اہتمام بھی کرتی ہیں، تاہم ان کے مقابلے انہوں نے منظم انداز میں خود کو فٹ کیا۔ایک سوال کے جواب میں صبا فیصل نے بتایا کہ وہ جب بیرون ممالک یا بیرون شہر جاتی ہیں تو وہاں کے کھانوں کے ذائقے کے حساب سے ڈائٹنگ کو کچھ وقت کے لیے بھول جاتی ہیں اور وہ کھانوں کا ذائقہ ضرور چکھتی ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ ادھیڑ عمری کے باوجود انہوں نے ڈائٹنگ کے لیے سادہ اصول اپنائے اور کچھ ہی وقت میں اپنا وزن کم کرکے خود کو بہتر بنایا۔صبا فیصل نے کہا کہ انہوں نے وزن کم کرنے کے لیے چاول اور روٹی سمیت چینی کا استعمال ختم کردیا اور انہوں نے کبھی کبھی برائون چاول کھائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…