بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

مسجد نبویﷺ میں نازیبا نعرے بازی، سعودی حکومت کا ایکشن 150 افراد گرفتار

datetime 29  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ مسجد نبویؐ آمد پر پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا ۔ نجی ٹی وی سٹی 21کے مطابق نازیبا الفاظ اور نعرے بازی پر سعودی حکومت کی جانب سے ایکشن لے لیا گیا ہے

۔ نعرے بازی کرنے والے 150سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سعودی عرب میں پیش آئے واقعے پر اپنے ردعمل میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنہری جالیوں پر لکھی ہوئی سورہ الحجرات کی آیت سوشل میڈیا پر جاری کردی۔مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پرسورہ الحجرات کی آیت کا ترجمہ: اے ایمان والو! اپنی آوازیں نبی کی آواز پر اونچی نہ کرو اور ان کے حضور زیادہ بلند آواز سے کوئی بات نہ کہو جیسے ایک دوسرے کے سامنے بلند آواز سے بات کرتے ہو کہ کہیں تمہارے اعمال بربادنہ ہوجائیں اور تمہیں خبرنہ ہو، بھی شیئر کیا۔انکا کہنا تھا کہ جب یہ لوگ نعرے لگا رہے تھے تو میں دورد شریف پڑھ رہی تھی اور میں نے بعد میں ان لوگوں کی ہدایت کیلئے دعا کی ، ہم پر مسجد نبویؐ عزت و احترام لازم ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قبل ازیں معروف مذہبی سکالر مولاناطارق جمیل نے کہا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ میں حکومتی وفد کے خلاف نعرے بازی کرنے کے واقعہ اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ میں احتجاج کی صورت میں جو حرم شریف کی پامالی کی گئی یہ بالکل اسلام میں درست نہیں ، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…