بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

کن ممالک کے شہریوں کے لیے قومی شناختی کارڈ پر سعودی عرب کے سفرپر پابندی ختم

datetime 29  اپریل‬‮  2022 |

ریاض(این این آئی )سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے خلیجی ریاستوں سے مملکت اور سعودی عرب سے خلیجی ممالک کے لیے سفر کے دوران قومی شناختی کارڈ کے استعمال کی معطلی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر وضاحت کی کہ شہری قومی شناختی کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے خلیج تعاون کونسل رکن کے ممالک کا سفر کر سکتے ہیں تاہم مذکورہ ملک کے سفر کے لیے دیگر تمام شرائط وضوابط پرعمل درآمد کرنا ہوگا۔پاسپورٹ ڈاریکٹوریٹ نے واضح کیا کہ فیملی ریکارڈ کارڈ سفری دستاویز نہیں ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے لیے قومی شناخت کے ساتھ سفر کی معطلی احتیاطی تدابیر کے تحت عمل میں آئی۔ سعودی عرب نے کرونا وبا کے آغاز پردیگر خلیجی ممالک کے بری، بحری اور فضائی سفر کیلیے یہ پابندی عاید کی تھی۔16 مئی 2021 کو سعودی عرب نے ایک سال اور چار ماہ سے زیادہ کے تعطل کے بعد مملکت میں بیرون ملک سے سفر پرعاید پابندی اٹھالی تھی۔تاہم سعودی پاسپورٹ نے اس وقت تصدیق کی تھی کہ وہجی سی سی ممالک کے درمیان قومی شناخت کے ساتھ سفر کو معطل رکھے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…