منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

کراچی یونیورسٹی حملے میں جاں بحق وین ڈرائیور کی لاش کی شناخت ہوگئی

datetime 28  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) کراچی یونیورسٹی دہشت گردی واقعے میں جاں بحق وین ڈرائیور کی لاش کی شناخت ہوگئی ، جس کے بعد خالد کی میت ورثا کے حوالے کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی یونیورسٹی دہشت گردی واقعے میں جاں بحق وین ڈرائیور

کی شناخت ہوگئی، تفتیشی حکام نے بتایا کہ ڈرائیور خالد نواز کی لاش کی شناخت ڈی این اے کی مدد سے ہوئی۔ڈی این اے سیمپلز میچ ہونے پر سی ٹی ڈی حکام کو آگاہ کر دیا گیا، جاں بحق وین ڈرائیور کی لاش جلد ورثا کے سپرد کردی جائے گی، وین ڈرائیور خالد نواز کے بھائی نے نمونے گزشتہ روز دیئے تھے۔جاں بحق وین ڈرائیور خالد کی میت ورثا کے حوالے کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے ، میت کو قومی پرچم میں لپیٹ کر اعزاز کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ڈی سی فیروزآباد نے بتایا کہ خالد نواز کا ڈی این اے میچ ہوچکا ہے، میت گھرپہنچائیں گے، وزیراعلی کے احکامات تھے میت کو انتظامیہ خود گلشن معمار پہنچائے ، لاش واقعے والے دن سے سرد خانے میں رکھی ہوئی تھی۔یاد رہے گذشتہ روز ذرائع کا کہنا تھا کہ خودکش دھماکے میں ہلاک چاروں افراد کی لاشیں نا قابل شناخت ہیں ، شناخت میں تاخیر سیاہلخانہ کے ڈی این اے سیمپل کا دستیاب نہ ہونا ہے۔ذرائع نے بتایا تھا کہ پاکستانی ڈرائیور کے اہل خانہ کے ڈی این اے حاصل کئے جارہے ہیں جبکہ چینی باشندوں کے اہل خانہ کے ڈی این اے سیمپل موجود نہیں۔چینی افراد کے زیر استعمال اشیا سے ڈی این اے نمونے لینے کی کوشش جاری ہے ، چینی افراد کے زیر استعمال ٹوتھ برش ریزرو دیگر اشیاسے نمونے ملنے کی امید ہیں۔

موضوعات:



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…