اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فرح خان کا ایک اور مالی سیکنڈل سامنے آگیا، نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے آغازسے ایک ہفتے قبل 200کنال زمین انتہائی سستے داموں خریدی گئی جسے سیکنڈل آنے کے بعد انتہائی مہنگے داموں بیچا گیا، دستاویزات کے مطابق فرح خان نے راولپنڈی رنگ روڈ سنگم پر چکری اور
روات انٹرچینج پر 200کنال زمین 2کروڑ 60لاکھ میں خریدی گئی جسے سیکنڈل سامنے آنے کے بعد بیچ دیا گیا،کاغذات میں جس زمین کی قیمت 2کروڑ60لاکھ روپے دکھائی گئی اسے ایک ارب روپے میں بیچ دیا گیا، ڈیل ایک کاروباری شخصیت کے فرنٹ میں نے کرائی تھی ۔دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق فرح اور ان کے شوہر کے پاس کئی لگژری گاڑیاں ہیں۔ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے ریکارڈ کے مطابق سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی انتہائی قریبی دوست فرح خان اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے پاس دو انتہائی مہنگی پورشے سمیت 19 گاڑیاں ہیں۔ ریکارڈ کے مطابق فرحت شہزادی عرف فرح خان کے نام پر 12 گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں جبکہ ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے نام پر بھی 7 گاڑیاں ہیں۔ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے اعداد و شمار کے مطابق فرح خان نے مہنگی ترین گاڑی پورشے بوکسٹر ایس 2013ء جبکہ پورشے کیین 2015ء میں خریدی، جس پر 11 لاکھ 80 ہزار روپے رجسٹڑیشن فیس وصول کی گئی۔
سماء ٹی وی کے بیورو چیف لاہور نعیم حنیف کے مطابق فرح خان نے 2019ء میں بھی ایک پورشے کی بکنگ کیلئے 3 کروڑ 60 لاکھ روپے ادا کئے تھے تاہم رقم لینے کے بعد ڈیلر کے ملک سے باہر جانے کی وجہ سے گاڑی ڈیلیور نہیں کی گئی۔ایکسائز ڈیپارمنٹ کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق فرح خان نے 12 میں سے 6 ہیچ بیک گاڑیاں 2018ء سے 2022ء کے دوران خریدیں۔سماء ٹی وی کے تحقیقاتی یونٹ نے انکشاف کیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں سینیٹ کے کورننگ امیدوار کے طور پر 2021ء میں جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق فرح خان کی دولت میں عمران خان حکومت کے دوران چار گنا اضافہ ہوا۔
فرح خان کا ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا
دیکھیے سماء ٹی وی لائیو: https://t.co/J2FqOb8im7#SamaaTV #FarahKhan pic.twitter.com/1I4EUB4BH7— SAMAA TV (@SAMAATV) April 27, 2022