جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایمبولینس کا بھاری کرایہ، باپ بیٹے کی میت بائیک پر لے جانے پر مجبور

datetime 28  اپریل‬‮  2022 |

اماراوتی(این این آئی)بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع ترپاٹی میں ایمبولینس ڈرائیور زکی جانب سے 10 ہزار روپے کرائے کے مطالبے پر ایک باپ بیٹے کی میت کو بائیک پر لے جانے پر مجبور ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق دردناک واقعہ بھارت کے ایک سرکاری اسپتال میں پیش آیا جہاں اسپتال کے باہر کھڑے باپ کو 10 سالہ بیٹے کی میت اسٹریچر سے اٹھاتے اور بائیک پر لے جاتے دیکھا گیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ڈویژنل آفیسر کا بتانا ہے کہ 10سالہ بچے کو شدید گردے اور جگر کی خرابی کے باعث اسپتال لایا گیا تھا اور وہ پیر کی شب انتقال کرگیا۔اسپتال میں موجود ایمبولینسز نے والد سے بچے کی میت گائوں منتقل کرنے کے لیے 10 ہزار کرایہ طلب کیا جس کے بعد بچے کے والد نے پرائیویٹ ایمبولینس کو بچے کی میت اپنے آبائی گائوں منتقل کرنے کے لیے بلایا تاہم اسپتال میں موجود ایمبولینس انجمن نے والد کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپتال اور انجمن انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…