اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

دو ہفتے میں کر کے دکھایا ہے ، روئے ، پیٹے نہیں اور کریں گے ، مریم اورنگزیب

datetime 28  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف کی دو ہفتے کی کارکردگی کا جائزہ پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ دو ہفتے میں کر کے دکھایا ہے ، روئے ، پیٹے نہیں اور کریں گے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا آٹا چینی گھی کے ستائے عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی شروع ہو چکی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے چینی 85 سے 70 روپے، 10 کلو آٹا 550 سے 400، کا کر دیا ہے ۔

انہوں نے کہا چار سال میں جو مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دی گئی تھی، اس میں بتدریج واپسی کا آغاز کر دیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دو ہفتے میں وہ کام کر دکھائے جو عمران صاحب چار سال میں سوچ بھی نہیں پائے ۔ یکم مئی سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا حکم دیا۔ دو ہفتے میں بجلی کے 27 میں سے 20 پیداواری یونٹس چلا دئیے۔ بجلی کے کارخانے چلانے کے لئے تیل اور گیس کی فراہمی کے ریکارڈ مدت میں اقدامات کئے گئے۔ ایک سال سے تکنیکی خرابیوں سے بند پڑے کارخانے پھر سے زندہ ہونے لگے ہیں۔ چار سال سے بند اسلام آباد میٹرو کا منصوبہ چار دن میں چلا دیا۔ نیو اسلام آباد ہوائی اڈے سے میٹرو کو موٹروے اور فیض آباد سے جوڑنے، بارہ کہو اور روات تک توسیع کی فزیبیلیٹی کی تیاری شروع ہوگئی ۔ موٹر وے پر میٹرو کا سٹیشن بنانے کا اقدام کیا ۔ دیا میربھاشا،ڈیم کی تعمیر کی رفتار بڑھائی، 2029 کے بجائے 2026 میں مکمل کرنے کی نئی ڈیڈ لائن رکھی، مقامی آبادی کے لئے بہترین اور جدید علاج کے ہسپتال کی فزیبیلیٹی کی تیاری کا حکم دیا ۔ انہوں نے کہا وزیراعظم شہباز شریف نے خضدار کچلاک شاہراہ کو دو سے چار رویہ اور پھر اگلے مرحلے میں چھ رویہ کرنے کے سیکشن 1 اور 2 کا سنگ بنیاد رکھا ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لئے پاکستان کی سب سے جدید ترین ٹیکنیکل یونیورسٹی کے منصوبے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ کے لئے راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، ملتان، کراچی کی طرح کوئٹہ میں بھی میٹرو چلانے کی فزیبیلیٹی بنانے کا حکم دیا ۔ انہوں نے کہا وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے غریب ترین پانچ لاکھ لوگوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے امداد دینے کا اعلان کیا ہے عمران صاحب اسے کہتے ہیں عملی خدمت، پاکستان سپیڈ کے ساتھ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…