اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

کراچی یونیورسٹی میں خودکش دھماکے میں پہلی بارمہلک کیمیکل کا استعمال

datetime 28  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)تفتیشی حکام کا کہنا ہے کراچی یونیورسٹی میں خودکش دھماکے میں پہلی بارمہلک کیمیکل کا استعمال کیا گیا اور خودکش بمبار نے جیکٹس سے جڑی پن کو کھینچ کر دھماکا کیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی یونیورسٹی کنفیوشس ڈپارٹمنٹ کے باہر خودکش دھماکے میں

استعمال ہونے والے بارودی مواد کے حوالے سے تفصیلات سامنے آئیں۔خودکش بمبار نے جیکٹس سے جڑی پن کو کھینچ کر دھماکا کیا۔تصویر میں ایجیکٹ پن کیساتھ لال کالی تار اور لوہے کی پتلی راڈ دیکھی جاسکتی ہے ، بی ڈی ایس کو خودکش جیکٹ سے منسلک پن موقع پر ہی مل گئی۔حکام کے مطابق خود کش حملے میں سی 4 کے ساتھ بھاری مقدارمیں فاسفورس استعمال کیا گیا ، کسی بھی خودکش دھماکے میں پہلی بارمہلک کیمیکل کا استعمال کیا گیا، فاسفورس کیمیکل کی مقدار بہت زیادہ تھی۔تفتیشی حکام نے بتایا کہ دھماکے کے بعد کیمیکل سے گاڑی مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آگئی ، جائے وقوع سے ملنے والے شواہد کو فارنزک کیلئے بھیج دیا گیا ،رپورٹ آنے کے بعد مزید مواد کے استعمال سے متعلق تفصیل سامنے آئے گی۔دھماکا اس قدر شدید رتھا کہ جسم کے اعضادور تک اڑ کر گرے ، جسمانی اعضانہ ملنے کی وجہ سے بی ڈی کی سرچنگ جاری رہے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…