اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے موجود ہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حکومت نئے آرمی چیف کی تعیناتی نہیں کرسکتی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر انہوںنے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’آئین منتخب وزیر اعظم کو آرمی چیف اور دیگر تعیناتیوں کا حق دیتاہے،موجودہ حکومت کو ایسی مستقل تعیناتیوں کا کوئی حق حاصل نہیں، امپورٹڈحکومت اگر ایسی تعیناتیوں کے خواب دیکھے گی تو ملک اور ادارے انار کی کا شکار ہو جائیں گے، اس حکومت کی حیثیت صرف عارضی ہے، مستقل تعیناتیاں منتخب حکومت کرے گی۔