اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزارتوں میں متعدد سیکرٹریز تبدیل کردئیے گئے۔ ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے سید آصف حیدر شاہ کو سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی تعینات کیا گیا ہے ۔ آصف حیدر شاہ اسٹبلمشنٹ ڈویڑن میں تقرری کے منتظر تھے۔ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کی
سارہ سعید ایڈیشنل کو سیکرٹری وزیر اعظم آفس تعینات کیا گیا ہے ۔ سارہ سعید اس سے قبل ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خزانہ تعینات تھیں۔ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے عثمان اختر باجوہ کو اسٹبلشمنت ڈویڑن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ عثمان اختر باجوہ وزیر اعظم آفس میں ایڈیشنل سیکرٹری تعینات تھے انھیں ایڈمنسٹر کیا گیا ہے ۔ ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے محسن مشتاق کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کیا گیا ہے ۔ محسن مشتاق اس سے قبل سیکرٹری انچارج وزارت بین الصوبائی رابطہ تعینات تھے۔ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے محی الدین وانی کو چیف سیکرٹری گلگت بلتستان تعینات کیا گیا ہے ۔ محی الدین وانی اس سے قبل ایڈیشنل سیکرٹری وزارت تعلیم تعینات تھے۔۔گریڈ 21 کے ڈاکٹر فخر عالم عرفان کو سیکرٹری انچارج وزارت تخفیف غربت تعینات کیا گیا ہے ۔ ایڈمنسٹریٹو گریڈ 22 کے محمد علی شہزادہ کو اسٹبلشمنٹ ڈویڑن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ محمد علی شہزاد اس سے قبل سیکرٹری وزارت تخفیف غربت تعینات تھے۔اسٹبلشمنت ڈویڑن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردئیے۔