جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کیس میں طوالت چاہتی ہے، اکبر ایس بابر کا کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کا اعلان

datetime 27  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے منحرف رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کیس میں طوالت چاہتی ہے،میں اس کیس کو منطقی انجام تک لیکر جائوں گا چاہے سپریم کورٹ جانا پڑے۔اکبر ایس بابر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف مخالف جماعتوں کے خلاف کیس میں اسکروٹنی کمیٹی میں ہے، پی ٹی آئی والے الیکشن اور الیکشن کمیشن سے متعلق متضاد دعوے کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم نے کہا ہے الیکشن کمیشن اس کیس کا فیصلہ کرے،پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کے باہر مظاہرے کا کیا مقصد ہے، الیکشن کمیشن نہ رہا تو نیا الیکشن کمیشن بننے میں وقت لگتا ہے۔اکبر ایس بابر نے کہاکہ کہ ایک طرف کہتے ہیں کہ فوری الیکشن کریں دوسری طرف کہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن ختم کریں۔منحرف رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی تمام جماعتوں کے کیس اکٹھے سننے کی درخواست مسترد کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…