اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

کراچی یونیورسٹی دھماکہ،حملہ آور خاتون کے  بارے میں حیران کن انکشاف

datetime 27  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی یونیورسٹی میں خودکش دھماکا کرنے والی خاتون کے خاندان نے ان کے اپنے خاندان سے ہونے کی تصدیق کردی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام کے میزبان شاہزیب خانزادہ نے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کراچی میں

خودکش دھماکے کی ذمہ داری دہشتگرد علیحدگی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی مجید بریگیڈ نے قبول کرلی ہے، تشویشناک بات ہے کہ پہلی دفعہ اس دہشتگرد جماعت کی طرف سے ایک خاتون کو خود کش حملہ آور کے طور پر استعمال کیا گیا۔جیو نیوز کے نمائندے واجد بلوچ نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کراچی میں خودکش حملہ آور خاتون کے خاندان کو خاتون کی سرگرمیوں کے بارے میں پتا نہیں تھا، خودکش حملہ آور خاتون کے خاندان نے مجید بریگیڈ کی طرف سے جاری تصویر کو کنفرم کردیا ہے کہ یہ خاتون ہمارے خاندان سے ہیں۔واجد بلوچ کا کہنا تھا کہ جامعہ کراچی میں خودکش حملہ آور خاتون کے خاندان کے مطابق حملہ آور خاتون ڈیڑھ ماہ پہلے اپنی بہن کی شادی کیلئے کیچ آئی تھی، خاتون خودکش حملہ آور مزید تعلیم کیلئے 6 ماہ پہلے اپنے شوہر کے ساتھ کراچی شفٹ ہوئی تھی، خاتون ایم فل کررہی تھی جب کہ ان کے ڈاکٹر شوہر کوئی ڈپلومہ کررہے تھے۔واجد بلوچ نے مزید بتایا کہ خاتون کے خاندان کے دیگر افراد سرکاری عہدوں پر فائز ہیں، خاتون کے والد کچھ عرصہ پہلے تک بلوچستان یونیورسٹی تربت کے رجسٹرار رہے ہیں، ان کے ایک بھائی تحصیلدار جب کہ ایک بھائی ڈپٹی منیجر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…