ینگون(این این آئی) بدعنوانی کیس میں آنگ سان سوچی کو پانچ برس قید کی سزاسنادی گئی ،فوجی جنتا کی حکمرانی والی ملک کی عدالتیں جمہوریت نواز رہنما سوچی کو پہلے ہی چھ برس قید کی سزا سنا چکی ہیں۔ تازہ فیصلے کے
بعد مشترکہ زیادہ سے زیادہ سزا کے طور پرانہیں دہائیوں تک جیل میں رہنا پڑ سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فوجی جنتا کی حکمرانی والے میانمار میں ایک عدالت نے جمہوریت نواز اور اقتدار سے برطرف رہنما آنگ سان سوچی کو بدعنوانی کے الزامات میں بدھ کے روز قصور وار قرار دیا اور انہیں پانچ برس قید کی سزا سنائی۔ایک حکومتی قانونی اہلکار نے متعدد خبر رساں ایجنسیوں سے بات کرتے ہوئے اس سزا کی تصدیق کی تاہم اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی گزارش کی کیونکہ مقدمات بند کمرے میں چلائے جارہے ہیں۔سوچی پر یانگون شہر کے سابق وزیر اعلی فایو من تھیئن سے چھ لاکھ روپے نقد اور گیارہ کلوگرام سونا بطور رشوت لینے کے الزامات ہیں۔ فایو من ایک وقت سوچی کے انتہائی بااعتماد اور قریبی ساتھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے اکتوبر 2021میں سوچی کو مذکورہ رقم اور سونا دینے کی بات قبول کی تھی۔