اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

مداخلت ہوئی ہے تو اس کا مطلب سازش پہلے تیار ہوگئی تھی اعتزاز احسن کے بیان پر سابق وفاقی وزیر کا ردعمل آگیا

datetime 27  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف قانون داں اور پی پی رہنما اعتزاز احسن کے اس بیان پر کہ ‘مداخلت ہوئی ہے تو اس کا مطلب سازش پہلے تیار ہوگئی تھی’ پر پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما

شیریں مزاری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ کا ایک مختصر کلپ اپ لوڈ کیا ہے۔شیریں مزاری نے اس ویڈیو کلپ کے ساتھ ہی اعتزاز احسن کے موقف پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ بالکل وہی ہے جو ہم میں سے بہت سے لوگوں نے کہا ہے۔شیریں مزاری کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ بیرونی مداخلت تب ہوتی ہے جب سازش کو عملی جامہ پہنانا پڑتا ہے، کرائم منسٹر، مقامی حمایتی اور بدمعاشوں کو معلوم ہے وہ سب اس کا حصہ ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس معاملے پر اب اپنی اپنی مرضی کی تشریح کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ معروف قانون دان اعتزاز احسن نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے دھمکی آمیز مراسلے اور نیشنل سیکیورٹی کونسل کے موقف کے حوالے سے اظہار خیال کیا تھا۔اعتزاز احسن نے اس پروگرام میں کہا تھا کہ مداخلت ہوئی ہے تو اس کا مطلب سازش پہلے تیار ہوگئی تھی اور مداخلت ہوئی ہے تو اس کا مطلب سازش بھی ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…