پشاور(این این آئی) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ایک بار پھر ملک میں دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کر دیا۔ الیکشن بروقت کرائے جائیں ۔ موجودہ حکومت نیب کے احتساب سے بچنے کے لئے اس کو ختم کرنا چا رہی ہے ۔ روٹی کپڑا اور مکان کے ساتھ تبدیلی کے
دعویداروں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ۔آج ملک میں سیاست دان ایک دوسرے کا گالیاں دے رہے ہیں۔ المرکز اسلامی پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک بہت ساری مشکلات سے گزر رہا ہے ۔خیبر پختونخوا کے شہری علاقوں میں 8اور دیہی علاقوں میں 12گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔ حیران ہوں 37ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے ملک میں لوڈشیڈنگ کیوں ہورہی ہے ۔ وفاقی اور صوبائی حکومت نے عوام سے کیا ایک وعدہ پورا نہیں کیا ۔ موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ساتھیوں سمیت ہنی مون پر سعودی عرب جارہے ہیں ۔وزیر خزانہ بنتے ہیں مفتاح اسماعیل ائی ایم ایف کے دروازے پر سجدہ دینے پہنچ گئے ۔ موجود حکومت آئی آیم ایف کے تمام معاہدے ایون میں پیش کرے ۔ آج ملک کے فیصلے ائی ایم ایف کررہا ہے ۔ ملک کے لوٹنے والوں سے پیسہ وصول کیا جائے ۔ موجودہ حکومت نیب کے احتساب سے بچنے کیلئے اس کو ختم کرنا چاہتی ہے ۔ جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے آئین کے ارٹیکل 62/63پر عمل کیا جائے ۔ ملک میں الیکشن وقت پر کروائے جائے ۔ روٹی کپڑا اور مکان کے ساتھ تبدیلی کے دعوے داروں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ۔آج ملک میں سیاست دان ایک دوسرے کا گالیاں دے رہے ہیں ۔کراچی واقعہ پر بہت افسوس ہوا۔۔