نیویارک(این این آئی)گزشتہ روز ٹوئٹر کی خریداری کرنے ولے ارب پتی ایلون مسک سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکانٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کے بعد، ریپبلکنز نے ان سے کہا کہ وہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معطل شدہ اکانٹ کو بحال کریں۔ ایک ٹوئٹ میں ریپبلکن نے ایلون مسک سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکانٹ کو بحال کرنے کے لیے یہ ایک بہترین ہفتہ ہے۔ ریپبلکن ارکان سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر پابندی لگانے پر ٹوئٹر پر تنقید کرتے رہے ہیں۔