ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

آزاد کشمیر کا نیا وزیر اعظم کون ہوگا؟ تحریک انصاف کا اہم فیصلہ

datetime 17  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد (آن لائن/مانیٹرنگ ڈیسک )صدر آزاد جموں و کشمیر نے قانون ساز اسمبلی کے قائد کے انتخاب کے لیے اجلاس آج صبح ساڑھے 10 بجے طلب کر لیا ۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق وزارت عظمیٰ کا انتخابی عمل مکمل کرائیں گے۔

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں وزیر اعظم کے انتخاب میں 53 اراکین اسمبلی ووٹ ڈالیں گے جبکہ کامیابی کے لیے 27 ووٹ درکار ہیں۔آزاد کشمیر اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 32، پپیپلز پارٹی کے 12، مسلم لیگ 7، جے کے پی پی اور مسلم کانفرنس کا ایک ایک ووٹ ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سردار تنویر الیاس کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کر دیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی آزاد کشمیر اور مسلم لیگ ن کے مشترکہ امیدوار چوہدری یاسین ہوں گے۔آزاد کشمیر کے آئین کے مطابق وزارت عظمیٰ کا انتخاب شو آف ہینڈ کے ذریعے ہو گا جبکہ وزارت عظمیٰ کی کامیابی کے لیے دونوں اطراف سے کامیابی کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق پی ٹی آئی نے سردار تنویر الیاس خان کو اپنا قائد ایوان نامزد کیا ہے، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے گا۔پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے27ممبران اسمبلی کی حمایت درکار ہے، سردار تنویر الیاس خان کو 32ممبران اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…