ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

اسپیکرقومی اسمبلی کےانتخاب کی تاریخ کا اعلان

datetime 13  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کے استعفے کے بعد نئے اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے اس سلسلے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے تمام ممبران قومی اسمبلی کو مراسلے جاری کر دیئے گئے ہیں مراسلے کے مطابق

اسپیکر کا انتخاب 16 اپریل 2022 بروز ہفتہ کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران کیا جائے گا۔اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 15اپریل دن 12 بجے تک سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کرائے جا سکتے ہیں۔کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی کی شعبہ قانون سازی برانچ سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔نئے اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے طریق کار 2007 کے قاعدہ 9 کے تحت عمل میں لایا جائیگا۔یاد رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی نشست سابق اسپیکر اسد قیصر کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہے۔سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن اتحاد کی طرف سے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ والے دن اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر بلائے جانے والے اجلاس میں عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ سے پہلے تقریباً رات پونے بارہ بجے اپنا استعفیٰ دے دیا تھا ان کے استعے کی منظوری کے بعد نئے اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے لیے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 15 اپریل کو جمع اور جانچ پڑتال ہوگی اور۔سپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب 16 اپریل شام چار بجے ہوگا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…