ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

حکومتی اتحاد چھوڑنے سے پہلے بی اے پی کیا کہتی رہی ، شاہ محمود قریشی نے بتادیا

datetime 13  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما وسابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ باپ پارٹی کے رہنما خالد مگسی نے کہا تھا کہ اگر (ق) لیگ آپ کے پاس آگئی تو ہم بھی آجائیں گے،(ق) لیگ کی حمایت کے باوجودان کا واپس نہ آنا مصلحتیں تھی

ںیا کچھ اورلیکن ان کی رائے کا احترام کرتے ہیں ،ہم نے کسی قسم کا تصادم نہیں کرنا اور لڑائی جھگڑے کی سیاست نہیں کرنی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خالد مگسی نے ہم سے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، ہمیں یہ کہا گیا تھاکہ آپ کے کچھ لوگ آپ کو چھوڑ گئے، لیکن (ق)  لیگ آگئی تو ہم بھی آپ کے پاس آجائیں گے۔ہم نے(ق) لیگ کوقائل کرلیا ، خالدمگسی کو کہا ک (ق) لیگ کی حمایت حاصل کرلی ہے، زبیدہ جلال نے ہمارا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا، بی اے پی کے دوسرے دوستوں نے راستہ جدا کیا، مصلحتیں تھیں یا کچھ اور ان کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ عوام لوگ حقائق جان چکے ہیں،ان میںشعور ہے، ہم نے عوام میں جانے کا فیصلہ کیا ہے، ایم کیو ایم ساڑھے 3 سال سندھ اسمبلی میں بیٹھ کر پیپلز پارٹی کو کوستی رہی، آج ایم کیوایم نے پیپلزپارٹی کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔آج کراچی کے عام شہری کوفیصلہ کرنا ہے انہیں کہاں کھڑا ہونا ہے، آج عوام کو فیصلہ کرنا ہے خوددار پاکستان چاہیے یا غلامی میں جانا ہے۔انہوںنے کہا کہ میڈیا مالکان کو کہتا ہوں آزاد صحافت کے علمبردار ہیں تو مصلحت کا شکار نہ ہوں، جس دور میں ہم پر تنقید ہوتی تو اسی طرح کا کردار آج بھی ادا کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…