اسلام آباد (این این آئی)رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے تیسری اہلیہ دانیہ شاہ سے علیحدگی کی جھوٹی خبریں پھیلانے کا ذمہ دار پاکستان تحریکِ انصاف کو قرار دے دیا۔گزشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کے حوالے سے خبریں زیر گردش تھیں کہ انہوں نے اپنی تیسری اہلیہ سے بھی علیحدگی اختیار کرلی ہے جس کے بعد گزشتہ روز انہوں نے انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے ان خبروں کی تردید کی۔عامر لیاقت نے اب ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں ان تمام افواہوں کی سختی سے تردید کرتا ہوں جو پی ٹی آئی اور اس کے کرائے کے لوگ پھیلا رہے ہیں کہ میں نے دانیہ سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ہم ایک دوسرے سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی اور اس کے کارکنوں کو خبردار کردیا ہے، میرے گھر میں مداخلت نہ کریں ورنہ کچھ بھی باقی نہیں رہے گا۔