ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

سستے رمضان بازاروں میں خریداروںکو صرف 2کلو چینی خریدنے کی اجازت

datetime 13  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور کے سستے رمضان بازاروں میں اوپن مارکیٹ سے 10 روپے فی کلو سستی فراہم کی جارہی ہے تاہم ہر خریدار کو صرف 2 کلو چینی مل رہی ہے ،یوٹیلٹی اسٹورز پرچینی عام مارکیٹ سے 5 روپے سستی مل رہی ہے

تاہم یہاں سستی چینی لینے کے لیے شناختی کارڈ کی کاپی جمع کرانا لازمی ہے۔لاہور کے سستے رمضان بازاروں میں چینی پر 10روپے فی کلو سبسڈی دی جارہی ہے، 80 روپے کلو کے حساب سے ہر خریدار کو صرف 2 کلو چینی مل رہی ہے جبکہ بچوں کو چینی خریدنے کی اجازت نہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ماضی میں چینی پر 30 روپے فی کلو سبسڈی دی جاتی تھی، اب صرف 10 روپے کا فرق ہے، وہ پٹرول خرچ کرکے دور دراز علاقوں سے آتے ہیں۔دوسری جانب یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کیلئے سبسڈی مزید کم ہے، جہاں عام مارکیٹ سے چینی صرف 5روپے کلو سستی بیچی جا رہی ہے۔یوٹیلٹی اسٹورز پر سستی چینی خریدنے کے لئے شناختی کارڈ کی کاپی جمع کرانا لازمی شرط ہے، شناختی کارڈ کی کاپی جمع کرانے والے کو 5کلو والا چینی کا سستا تھیلا مل جاتا ہے۔بغیر شناختی کارڈ کے چینی 94 روپے فی کلو کے حساب سے ہی بیچی جا رہی ہے۔شہریوں کا شکوہ ہے کہ 5روپے سستی چینی باریک اور غیر معیاری ہے، حکومت ماضی کی طرح چینی پر زیادہ سبسڈی دے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…