ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

چچا زاد بھائی نے احسن جمیل اور فرح خان کو کرپشن کے ماسٹر قرار دیدیا

datetime 13  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ (این این آئی) احسن جمیل گجر کے چچاز زاد بھائی حارث میراں نے احسن جمیل اور فرح خان کو کرپشن کے ماسٹر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں نے گوجرانوالہ میں کرپشن کے انبار لگا رکھے ہیں ، ایک پلاٹ کو دس دس جگہ بیچا ہے ، میرے اربوں روپے کی زمین فراڈ کے ذریعے ہتھیالی ہے ، پولیس نے میری بات ہی نہیں سنی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

احسن جمیل کا چچا زاد بھائی اور چوہدری اقبال کا بھتیجا حارث میراں نے کہاکہ سارا شہر ان کی کرپشن کے گن گا رہا ہے ، انہوںنے ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے پیسے کے علاوہ اور بھی بہت سے الزامات ہیں ۔انہوںنے کہاکہ اصل کرپشن گوجرانوالہ میں ایک ہائوسنگ سوسائٹی بنا کر کی ہے ، اس کا این اوسی غلط اور فیک حاصل کیا ہے ، انہوں نے ہماری زمین ہتھیائی ہے اور سارے ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ملکر ساز باز کر کے این اوسی حاصل کیا اس پر ساری سوسائٹی سیل کی جس کی مالیت 27ارب روپے کے قریب بنتی ہے ۔ انہوںنے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے سکینڈل ڈھونڈ رہے ہیں آپ نے کسی سے پوچھا گوجرانوالہ میں کرپشن کے انبار لگا ئے رکھے ہیں ، ایک ایک پلاٹ کو دس دس جگہ بیچا گیا ہے ، دونوں میاں بیوی کرپشن کے ماسٹر ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ احسن جمیل ماضی میں گوجرانوالہ کے ضلعی ناظم رہ چکے ہیں اور کہتے ہیں میرے کسی عہدے پر نہیں رہا ۔ انہوںنے کہاکہ ان لوگوں نے میرے ساتھ ذاتی طورپر فراڈ کیا ہے ؟ میں عدالتوں ، نیب ، اینٹی کرپشن میں گیا ہوں ، پولیس کو درخواست دی ہے مقدمہ نہیں ہوا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…