لندن(این این آئی) سماجی رابطوں کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے حال ہی میں دو جی بی تک کی میڈیا فائل بھیجنے کی سہولت کا اعلان کیا تھا اور اب اس کیلیے بعض صارفین کو ای ٹی اے یعنی مقررہ وقت کے اندازے کا آپشن پیش کیا ہے۔اس سے قبل صرف 25 ایم بی کے فائل ہی بھیج سکتے تھے
جسے اب بڑھایا گیا اور فائل بڑھنے سے اس کا دورانیہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ صارفین بڑی میڈیا فائل بھیجنے کے لیے ایک ایسی سہولت کی تلاش میں تھے جو فائل ٹرانسفر کے مقررہ وقت کو ظاہر کرسکے۔ اب واٹس ایپ نے بعض صارفین کے لیے اسی سہولت یا ای ٹی اے کی سہولت پیش کردی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کے نئے فیچرمیں بڑی فائل مکمل ڈائون لوڈ ہونے کے بعد اس کی اطلاع بھی مل جاتی ہے کہ فائل مکمل ڈائون لوڈ ہوجاتی ہے۔ یعنی ایسٹمیٹڈ ٹائم آف ارائیول میڈیا کی ڈان لوڈنگ اور اپ لوڈنگ دونوں کا وقت ہی ظاہر کرتا ہے۔واٹس ایپ کے اس نئے اور اہم فیچر کی خبر خود سب سے مشہور پلیٹ فارم نے پہلے پیش کی ہے جس کا نام ویب بی ٹا انفو ہے۔اس کے بعد سافٹ ویئر اور ایپس کی خبر دینے والے دیگر اہم ویب سائٹس نے بھی اس پر روشنی ڈالی ہے۔ فی الحال ارجنٹینا کے بی ٹا ٹیسٹر اس آپشن کی آزمائش کررہے ہیں۔اس طرح آئی او ایس، ویب، اور ڈیسک ٹاپ کے تمام ورژن پر بھی یہ سہولت موجود ہوگی لیکن فی الحال بی ٹا ٹیسٹ جاری ہے۔ واٹس ایپ نے کہا ہے کہ مختلف نیٹ ورکس پرڈیٹا ٹرانسفر کی رفتار مختلف ہوسکتی ہے۔ فائیو جی رابطے یا بہتر انٹرنیٹ میں اس سے فرق پڑسکتا ہے۔واٹس ایپ نے یہ بھی کہا کہ بی ٹا ٹیسٹنگ کے بعد اس آپشن کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔